• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن
,

سپر لیگ کیلئے اینڈی فلاور اور روی بوپارا کی پاکستان آمد

سپر لیگ کیلئے اینڈی فلاور اور روی بوپارا کی پاکستان آمد 


کراچی (اسٹاف رپورٹر) پاکستان سپر لیگ کے لئے کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے غیر ملکی کھلاڑی ہفتے کی شب کراچی پہنچیں گے۔ پی ایس ایل فائیو کا افتتاحی میچ اسلام آباد یونائیٹڈاور کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے درمیان کھیلا جائے گا۔ لاہور قلندرز کے انگلش کرکٹر سمت پٹیل اور ملتان سلطانز کے لیگ اسپنر عمران طاہر جمعے کوپہنچیں گے۔ ملتان سلطانز کے ہیڈ کوچ اینڈی فلاور اور سلطانز میں شامل روی بوپارا ایم سی سی ٹیم کے ساتھ پاکستان پہنچ چکے ہیں ۔ رائلی روسوو ہفتے کی شب پاکستان آئیں گے ۔ پاکستان سپر لیگ افتتاحی میچ، ٹیم اسلام آباد یونائٹیڈ اتوار سے کراچی میں پریکٹس شروع کرے گی۔ کراچی میں اسلام آباد یونائیٹیڈ کا کراچی پری ٹورنامنٹ کیمپ سولہ فروری سے شروع ہوگا ۔ لیوک رونکی ، فل سالٹ، کولن انگرم پندرہ فروری کو کراچی پہنچ جائیں گے ۔ اسلام آباد یونائٹیڈ کے دیگر غیر ملکی پلیئرز اٹھارہ فروری کو کراچی پہنچیں گے ۔

تازہ ترین