• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

آئی جی سندھ نے کیماڑی میں اسپیشل برانچ کی عمارت کا افتتاح کیا

کراچی (اسٹاف رپورٹر)آئی جی سندھ ڈاکٹرسید کلیم امام نے کیماڑی میں اسپیشل برانچ سندھ پولیس کی عمارت کا افتتاح کیا۔ایڈیشنل آئی جی،ڈی آئی جی اسپیشل برانچ اور ایس پی سیکیورٹی اسپیشل برانچ بھی موجود تھے ۔ڈی آئی جی اسپیشل برانچ نے محکمے کے تحت مختلف امور پر بریفنگ دی۔اس موقع پرآئی جی سندھ نے کہا کہ تصدیق کے عمل میں میرٹ کو ملحوظ خاطر رکھا جائے اور شہریوں کو کسی بھی قسم کی پریشانی میں مبتلا نہ کیا جائے ۔

تازہ ترین