• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ریڑھی گوٹھ ،چھٹی کے بعد سرکاری اسکول کی چھت گر گئی

کراچی(اسٹاف رپورٹر) ریڑھی گوٹھ کے سرکاری اسکول کی چھت گر گئی ۔ واقعہ اسکول کی چھٹی کے بعد پیش آنے کی وجہ سے طلبا کسی بڑے حادثے سےمحفوظ رہے، واضح رہے کہ کئی ماہ تک وزیر تعلیم نہ ہونے کے باعث اسکولوں کی تعمیر و مرمت کا کام نہیں ہوسکا تھا،واضع رہے کہ عمارت بوسید ہ ہونے کی وجہ سے عزیزآباد بلاک دو کی وسیع اراضی پر ٹیکنیکل ایچ سیکنڈری اسکول کے طلبہ کو دوسرے اسکول منتقل کردیا گیا ہے جب کہ عائشہ منزل پر قائم منیبہ اسکول کی دوسری شفٹ خاموشی سے ختم کردی گئی ہے ۔بتایا جاتا ہے کہ اس اسکول پر ایک معروف نہاری والا قبضے کی کوشش کررہا ہے جوپیر مظہر الحق کے دور سےجاری ہیں۔
تازہ ترین