• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن
,

سوشل میڈیا ویب سائٹس کے دفتر کھولنے کی شرط ضروری عمل، تجزیہ کار

سوشل میڈیا ویب سائٹس کے دفتر کھولنے کی شرط ضروری 


کراچی (ٹی وی رپورٹ)جیو کے پروگرام ”رپورٹ کارڈ“ میں میزبان ابصاء کومل کے پہلے سوال کیا سوشل میڈیا کو ریگولیٹ کرنا حکومت کی آزادی اظہار رائے پر پابندی کی کوشش ہے؟ کا جواب دیتے ہوئے تجزیہ کاروں نے کہا کہ سوشل میڈیا ویب سائٹس کے پاکستان میں دفتر کھولنے کی شرط ایک ضروری عمل ہے،ایک دوسرے سوال پر تجزیہ کاروں نے کہا کہ بلاول بھٹو نے بھی وراثتی سیاست کا تسلسل رکھتے ہوئے اپنی جگہ آصفہ بھٹو کو پیپلز پارٹی کا لیڈر قرار دیا ۔ شہزاد اقبال نے کہا کہ حکومت سوشل میڈیا کو ریگولیٹ کر کے اختلاف رائے کو روکنے کی کوشش کررہی ہے، چند اقدامات ایسے بھی کیے گئے ہیں جن پر عمل کرنے کی ضرورت ہے، سوشل میڈیا ویب سائٹس کے پاکستان میں دفتر کھولنے کی شرط ایک ضروری عمل ہے،سوشل میڈیا پر پاکستان سے شیئر ہونے والے مواد پر پروڈیوسر کو اس کا ریونیو شیئر بہت کم ملتا ہے باقی ساری یہ کمپنیاں لے جاتی ہیں، پاکستان میں سوشل میڈیا ویب سائٹس کے دفاتر ہوں گے تو اسے بہتر طور پر ریگولیٹ کیا جاسکے گا، سوشل میڈیا ویب سائٹس پاکستان سے جتنا بھی ریونیو کماتی ہے اس پر حکومت پاکستان کو کوئی ٹیکس نہیں دیتی ہیں۔

تازہ ترین