• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن
,

بلاول بھٹو کو بیگناہ نہیں معصوم کہا، شہزاد اکبر

بلاول بھٹو کو بیگناہ نہیں معصوم کہا، شہزاد اکبر


اسلام آباد(پی پی آئی/آئی این پی/ن لائن) وزیر اعظم کے معاون خصوصی برائے احتساب شہزاد اکبر نے کہا ہے کہ بلاول بھٹو کو بیگناہ نہیں معصوم کہا، انہیں نیب نے جھوٹ بولنے پر دوبارہ بلایا۔

جمعرات کو پارلیمنٹ ہائوس کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے شہزاد اکبر کا کہنا تھا کہ بلاول بھٹو نیب دفتر کے باہر ڈھٹائی سے جھوٹ بول رہے تھے اور قوم کو گمراہ کر رہے تھے، کسی بزرگ نے کہا تھا مجھے کیوں نکالا۔

آج بلاول نے کہا مجھے کیوں بلایا، سوا ارب کی جائیداد بنائی اسکی پوچھ گچھ کے لئے آپ کو بلایا گیا، قانون سے کوئی مبرا نہیں نیب کی طرف سے بلاول بھٹو کو ڈھیل دی جا رہی ہے یہ وہاں جھوٹ بولتے ہیں اور باہر آکرجھوٹ بولتے ہیں۔

شہزاد اکبر نے کہاکہ بلاول بھٹو زرداری کی پیشی تھی، نیب دفتر کے باہر بلاول بھٹو ڈھٹائی سے جھوٹ بول رہے تھے اور قوم کو گمراہ کر رہے تھے۔

بلاول نے کہا کہ میں بے گناہ ہوں، اور کہا کہ مجھے نیب میں کیوں بلایا،پہلے کسی بزرگ نے کہا تھا مجھے کیوں نکالا، آج بلاول نے کہا مجھے کیوں بلایا۔

شہزاد اکبر نے کہاکہ کیس کی انکوائری ہو رہی ہے، سوا ارب کی جائیداد بنائی اسکی پوچھ گچھ کے لئے آپ کو بلایا گیا، قانون سے کوئی مبرا نہیں، بلاول بھٹو نے سفید جھوٹ بولا تھا جس پر انہیں دوبارہ بلا کر پوچھا گیا ،میں سمجھتا ہوں نیب کی طرف سے ان کو ڈھیل دی جا رہی ہے یہ وہاں جھوٹ بولتے ہیں اور باہر آکرجھوٹ بولتے ہیں۔

اگر ان کو بلایا گیا توان کی طبیعت پر گراں گزرتا ہے، اس ملک میں ہر بندہ قانون دان ہے، شہزاد اکبر نے کہا کہ بی آر ٹی کی تحقیقات تین ادارے کر رہے ہیں ایک کمیٹی بھی بنی ہوئی ہے۔

تازہ ترین