• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سپریم کورٹ ، تمام احتساب عدالتوں میں فوری جج لگانے کا حکم

راولپنڈی(جنگ نیوز/این این آئی/آن لائن) سپریم کورٹ نے تمام غیرفعال احتساب عدالتیں 2 ہفتے میں فعال کرنے کا حکم دیدیا،چیف جسٹس سپریم کورٹ جسٹس گلزار احمد نے کہاکہ احتساب عدالت میں ججز تعیناتی کیلئے دو ہفتے کا وقت دیتے ہیں،دو ہفتے میں ججزتعینات نہ ہوئے تو کچھ اورہی کرناپڑے گا۔عدالت عظمیٰ نے کہاکہ اسلام آباد کی احتساب عدالت میں ایک ہفتے میں خالی اسامی پر کی جائے،کراچی کی دو احتساب عدالتوں میں دو ہفتوں میں خالی اسامیاں پر کی جائیں، پشاور کی احتساب عدالت میں جون کو خالی ہونیوالی دو اسامیوں پر مشاورت کا عمل شروع کیا جائے۔ تفصیلات کے مطابق سپریم کورٹ میں احتساب عدالتیں غیرفعال ہونے کے کیس کی سماعت ہوئی ،چیف جسٹس گلزاراحمد کی سربراہی میں بنچ نے سماعت کی،پراسیکیوٹر جنرل نیب نے کہا کہ نیب کے کل 1226 مقدمات زیرالتوا ہیں ،چیف جسٹس گلزاراحمد نے کہاکہ 1226 مقدمات تو چھ مہینے کی مار ہیں ،چیف جسٹس پاکستان نے کہاکہ ججز نہ ہونے کی وجہ سے جو لوگ جیل میں ہیں انہیں کس کے کھاتے میں ڈالیں؟ ججزتقرری کاعمل6ماہ پہلےکیوں نہیں شروع ہوتا؟،سیکرٹری قانون کوعلم ہوناچاہئے کون سی عدالت کب غیرفعال ہورہی۔
تازہ ترین