• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

لاہور قلندرز اور ایم سی سی ٹیم کا پہلا ٹی ٹوئنٹی آج ”جیوسوپر“ سے براہ راست دیکھیں

کراچی (جنگ نیوز) لاہور قلندرز اور ایم سی سی ٹیم کا پہلا مقابلہ آج ”جیوسوپر“ سے براہ راست نشر کیا جائے گا۔ سال بعد پاکستان کا دورہ کرنے والی ایم سی سی کی ٹیم نے قذافی اسٹیڈیم لاہور میں بھر پور ٹریننگ کی۔ سنگا کارا کی قیادت میں آنے والی مہمان ٹیم جمعہ کو پہلا ٹی ٹوئنٹی میچ جمعہ کو لاہور قلندرز کے خلاف کھیلے گی۔ ایم سی سی کی ٹیم کمار سنگا کارا کی قیادت میں صبح لاہور پہنچی تو ایئرپورٹ پر پاکستان کرکٹ بورڈ کے چیف ایگزیکٹیو وسیم خان نے مہمان کھلاڑیوں کا استقبال کیا۔ یہ ٹیم 7 روزہ دورے پر ایک ون ڈے اور تین ٹی ٹوئنٹی میچ کھیلے گی اور اس سلسلے کا پہلا میچ پی ایس ایل کی مقبول ترین فرنچائز لاہور قلندر کے خلاف قذافی اسٹیڈیم میں ہے۔ لاہور قلندر نے شائقین کرکٹ میں میچ کے ٹکٹ مفت تقسیم کئے۔ یہ میچ پاکستان کے پہلے اسپورٹس چینل ”جیوسوپر“ سے براہ راست نشر کیا جائے گا۔
تازہ ترین