• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

وہاڑی کی تحصیل بورے والا میں مبینہ پولیس مقابلے کے دوران 4 ڈاکو ہلاک ہوگئے۔

پولیس کے مطابق بورے والا کے گاؤں 519 ای بی کے قریب 4 ڈاکو ایک راہگیر سے موٹر سائیکل اور نقدی چھین کر فرار ہورہے تھے، پولیس کو 15 پر اطلاع ملی جس پر تھانہ صدر پولیس اور ایلیٹ فورس کے جوانوں نے ان کا تعاقب کرکے گھیر لیا۔

اس دوران ڈاکوؤں نے پولیس پر فائرنگ کی، پولیس کی جوابی فائرنگ میں چاروں مارے گئے۔

پولیس کے مطابق ڈاکوؤں کا تعلق بین الاضلاعی گروہ سے تھا اور یہ قتل، ڈکیتی، رہزنی اور دیگر سنگین وارداتوں میں ملوث تھے۔

تازہ ترین