• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

چوہدری شوگر مل کیس، نواز شریف کی نئی میڈیکل رپورٹس عدالت میں جمع

چوہدری شوگر مل کیس، نواز شریف کی نئی میڈیکل رپورٹس عدالت میں جمع


نواز شریف کے وکیل نے چوہدری شوگر مل کیس میں احتساب عدالت میں نواز شریف کی تازہ ترین میڈیکل رپورٹس جمع کروا دی، عدالت نے نواز شریف کی حاضری سے استثناء کی درخواست منظور کرلی۔

لاہور کی احتساب عدالت میں چوہدری شوگر مل کیس کی سماعت ہوئی جس میں نواز شریف کے وکیل کا کہنا تھا کہ نواز شریف کی طبیعت تاحال نا ساز ہے، علاج معالجہ جاری ہے،وہ صحت یاب ہوتے ہی ٹرائل کا سامنا کریں گے۔

عدالت میں نواز شریف کے وکیل امجد پرویز کی جانب سے ڈاکٹر ڈیوڈ لارنس کی رپورٹ جمع کروائی جس کے بعد ان کی حاضری سے استثناء کی درخواست منظور کرتے ہوئے کیس کی سماعت 28 فروری تک ملتوی کردی گئی ۔

نواز شریف کے وکیل امجد پرویز نے بتایا کہ سابق وزیر اعظم ایک کلینکل ٹیم کی نگرانی میں ہیں، فروری کے آخری ہفتے میں نواز شریف کے مختلف چیک اپ ہونے ہیں۔

امجد پرویز نے بتایا کہ نواز شریف زیر علاج ہونے کے باعث پاکستان کا سفرنہیں کر سکتے۔

تازہ ترین