• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ڈزنی اسٹار وار تھیم پارکس ’’گلیکسی ایج‘‘ کی تعمیر

اسٹار وار فلم کا سب کو شدت سے انتظار رہتاہے اور دنیا بھر میں موجود اس فلم سیریز کے کروڑوں پرستار اس سے وابستہ ہر چیز کے بارے میں متجسس رہتے ہیں۔ یہی وجہ ہے کہ کیلیفورنیا کے شہر اناہیم (Anaheim)میں ڈزنی لینڈ ریزورٹ کے اندر ڈزنی لینڈ پارک اور فلوریڈا کے شہر اورلینڈو میں والٹ ڈزنی ورلڈ ریزورٹ کے اندر ڈزنی ہالی ووڈ اسٹوڈیوز نامی گلیکسی ایج تھیم پارکس کے بارے میں لوگ معلومات کی تلاش میں رہتے ہیں۔ 

ان دونوں تھیم پارکس کو گزشتہ سال عوام کے لئے کھولا جاچکا ہے۔ 14ایکڑ (5.7ہیکٹر) رقبے پر پہلے ان دونوں تھیم پارکس میں حیرت انگیز عمارتیں اور ہالز بنائے گئے ہیں، جن میں کچھ عمارتیں یروشلم (مشرقِ وسطیٰ) اور استنبول (ترکی) کے روایتی طرز تعمیر کے مطابق بنائی گئی ہیں۔ اس کے علاوہ پُرکشش مقامات ، دکانیں، ریستوران اور تفریحی مقامات بھی موجود ہیں۔ ڈزنی لینڈ پارک میں  کیلیفورنیا کے شہر اناہیم کا ماڈل بھی بنایا گیا ہے۔

اسٹار وار گلیکسی ایج تھیم پارکس کا اعلان پہلی بار والٹ ڈزنی کمپنی کے چیئرمین اور سی ای او باب ایگر نے ڈی23ایکسپو میں کیا تھا ، حالانکہ اس وقت تک ان پارکس کا کوئی نام بھی نہیں چنا گیا تھا۔ ان کی تعمیر14اپریل 2016ء کو شروع ہوئی۔ ڈزنی لینڈ پارک 31مئی2019ء کو جبکہ ڈزنی ہالی ووڈ اسٹوڈیوز 29اگست2019ء کو کھولا گیا۔ والٹ ڈزنی امیجینئرنگ (Walt Disney Imagineering) کے ایگزیکٹو اسکاٹ ٹرو برج دونوں پارکس کی تعمیر اور نگرانی کے ذمہ دار تھے۔

پارکس کا ڈیزائن

والٹ ڈزنی امیجینئرنگ (ڈبلیو ڈی آئی) نے اس پروجیکٹ کو لوکاس فلم اسٹوری گروپ کے تعاون سے ڈیزائن کیا ہے۔ ٹیم نے مل کر ایک دوسرے سیارے پر زمینیں قائم کرنے کا فیصلہ کیا یعنی یہ ٹیم اسٹار وار کی نئی کہانیوں پر مشتمل نئی اسٹار وار منزلوں کی تعمیر کرنا چاہتی تھی ۔حقیقی رنگ بھرنے کیلئے ٹیم نے استنبول اور مراکش سمیت حقیقی دنیا کے مختلف مقامات کے فن تعمیر ، ثقافت اور موسم کا مطالعہ کرنے کے لئے ان جگہوں کا سفر کیا۔ 

اس ٹیم نے فن تعمیر اور جمالیاتی نظارے کے لیے اسٹار وا ر ٹریلوجی (ابتدائی تین فلموں) کےخالق رالف میک کوری کے تصوراتی آرٹ کا حوالہ بھی استعمال کیا۔ تخلیق کاروں نے ایریزونا کےقدیم درختوں پر مشتمل فاریسٹ نیشنل پارک سے ان تھیم پارکس کی بنیاد رکھی۔ 

ڈبلیو ڈی آئی نے پارکس کی عمارتوں کو گیسٹ ویو سے چھپانے کے لئے ورچوئل ریئلٹی پروگراموں کا استعمال کیا۔ ڈزنی نے شعوری طور پر روایتی تھیم پارک کی خصوصیات کو تبدیل کیا ، جیسے کہ یہاں آنے والوں کو انگریزی کے بجائے افسانوی ایروبیش (Aurebesh)زبان میں لکھے سائن بورڈ ز نظرآتے ہیں۔ 

ڈزنی لینڈ پارک کی سمت مشرقی ومغرب کی جانب جبکہ ڈزنی ہالی ووڈ اسٹوڈیوز کی سمت شمال و جنوب کی جانب ہے۔ ان دونوں تھیم پارکس کا ترتیب میں ایک دوسرے کے برعکس ہونے کا مطلب یہ ہے کہ دونوں مقامات پر سال کے دوران مختلف زاویوں اور مقدار میں سورج کی روشنی مل جاتی ہے۔ اسی وجہ سے دونوں مقامات کو مختلف رنگوں کے شیڈز ذہن میں رکھتے ہوئے ڈیزائن کیا گیا ہے۔

ڈزنی لینڈ پارک

ڈزنی لینڈ پارک میں گلیکسی ایج شمال مغربی حصے میں واقع ہے، جس میں داخل ہونے کے لیے فرنٹیئرلینڈ، کریٹر کاؤنٹی اور فینٹیسی لینڈ کی جانب سے راستہ ہے۔ اس توسیع کے نتیجے میں ڈزنی نے بگ تھنڈر رینچ اور اس سے ملحقہ پچھلے حصے بند کردیئے جبکہ گودام اور دفاتر کو اس جگہ سے دوسری جگہ منتقل کرنے کے لئے قریب میں زمینیں خرید لیں۔

گلیکسی ایج کی تعمیر کے لیے ڈزنی لینڈ ریل روڈ اور ریورز آف امریکا (مصنوعی دریا) کے لیے ایک ترمیم شدہ راستے کی ضرورت تھی۔ اس تبدیلی سے پارک پر جواثر پڑنا تھا، اس حوالے سے پہلی منظرکشی جنوری 2016ء میں اس وقت سامنے آئی جب کونسیپٹ آرٹ جاری کیا گیا، جس میں تعمیراتی کام مکمل ہونے کے بعد دریا کے شمالی کنارے کی تصویر کشی کی گئی تھی۔ 

11جنوری 2016ء کو فرنٹیئرلینڈ اور کریٹر کاؤنٹی میں متعدد پرکشش مقامات بشمول تھنڈر رینچ (مستقل طور پر)، ملٹی فنکشن ایونٹ کی جگہ، باربی کیو ریستوران، پیٹنگ زو مستقل طور پر بند کردیے گئے جبکہ دیگر پُرکشش مقامات جیسے کہ ڈزنی لینڈ ریل روڈ اور ریورز آف امیریکا کو عارضی طور پر بند کیا گیا تھا۔

ٹام ساویرجزیرے(Tom Sawyer Island) کو 16جون 2017ء اور فینٹاسمک (Fantasmic) کو 17جولائی 2017ء کو دوبارہ کھول دیا گیا۔ ڈزنی لینڈ ریل روڈ، مارک ٹوین ریور بوٹ، سیلنگ شپ کولمبیا اور ڈیوی کروکیٹ ایکسپلورر کینوز29جولائی کو دوبارہ کھولے گئے۔

ڈزنی ہالی ووڈ اسٹوڈیوز

ڈزنی ہالی ووڈ اسٹوڈیوز میں گلیکسی ایج جنوب مغربی حصے میں واقع ہے، جس میں داخل ہونے کے لیے گرینڈ ایونیو اور ٹوائے اسٹوری لینڈ کی جانب سے راستے ہیں۔ گلیکسی ایج نے پارک کے سابقہ حصے ’اسٹریٹس آف امریکا‘ کے بیشتر حصے کو اپنے اندر سمو لیا بشمول ’لائٹس، موٹرز، ایکشن! ایکسٹریم اسٹنٹ شو‘ اور "Honey, I Shrunk the Kids: Movie Set Adventure" کے پُرکشش مقامات کے، جو کہ 2اپریل 2016ءکو بند کردیے گئے، اسی کے ساتھ آس پاس موجود ریستوران اور دکانیں بھی بندکر دی گئیں۔ اسٹریٹس آف امریکا کے بچ جانے والے حصے کو جس میںMuppet*Vision 3D اور نیویارک فیکیڈز شامل ہیں، گرینڈ ایونیو کا نام دے دیا گیا۔

تازہ ترین