اقوام متحدہ میں ایرانی سفیر امیر سعید ایروانی نے کہا ہے کہ امریکا اور اسرائیل کے حملوں میں 1300 سے زائد ایرانی شہری جاں بحق ہوئے ہیں۔
اپنے بیان میں انہوں نے کہا کہ امریکی اور اسرائیلی حملوں میں اب تک 9 ہزار 669 شہری مقامات تباہ ہوئے۔ تباہ ہونے والے مقامات میں 7 ہزار 943 رہائشی مکانات بھی شامل ہیں۔
ایرانی سفیر نے مزید کہا کہ حملوں میں شہری تنصیبات اور رہائشی علاقوں کو بھی نشانہ بنایا گیا ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ تہران اور دوسرے شہروں میں تیل کی تنصیبات پر حملے سے خطرناک آلودگی پھیلی، 8 مارچ کو بیروت کے ہوٹل پر اسرائیلی حملے میں ایران کے 4 سفارتکار جاں بحق ہوئے۔