• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

اب تک تو ہم عمارتیں تعمیر کرنے، ان کے طرز تعمیر، خصوصیات، ٹیکنالوجی یا تاریخی مندرجات کے حوالے سے مضامین شائع کرتے آئے ہیں، لیکن آج ہم عمارت منہدم کرنے کے حوالے سے ٹیکنالوجیز کا ذکر کریں گے کیونکہ پرانی عمارتوں کو زمین بوس کرنا بھی تعمیراتی عمل کا ایک حصہ ہے۔ ٹیکنالوجی کے حوالے سے قارئین یہ معلومات رکھتے ہیں کہ مستقبل میں عمارتوں کی تعمیر بذریعہ روبوٹ شد و مد سے ہوگی اور دنیا کے کچھ ترقی یافتہ ممالک میں اس کا آغاز بھی ہوچکاہے۔ 

یہ لازمی امر ہے کہ اگر جدید ٹیکنالوجی، تھری ڈی پرنٹرز اور ڈرونز سمیت روبوٹس کا استعمال عمارتوں کو تعمیر کرنے میں ہو رہاہے تو پھر پرانی یا بوسیدہ عمارتوں کو منہدم کرنے میں بھی روبوٹس کا استعمال بعید از عقل بات نہیں ہوگی۔ اس حوالے سے 2025ء میںتعمیر اور مسمار کرنے والے روبوٹس کے فروغ کی پیشنگوئی سمیت عالمی صنعت میں نمو، تجزیہ، زمرہ بندی، حجم، شیئر، رجحان اورمستقبل کی مانگ کے حوالے سے 2019ء میں ایک رپورٹ پیش کی گئی تھی۔

اس کے علاوہ’’گلوبل کنسٹرکشن اینڈ ڈیمولیشن روبوٹس مارکیٹ‘‘ کے عنوان سے ایک حالیہ تحقیقاتی مطالعے میں تعمیرات اور مسمار کرنے والے روبوٹس کی مارکیٹ سے متعلق صنعتی ماحول، زمرہ بندی (Segmentaiton) کے تجزیے اور مسابقتی منظر نامے کے احاطے سے متعلق کئی اہم پہلوؤں کی کھوج کی گئی ہے۔ 

اس رپورٹ میں مارکیٹ کے حقیقت پسندانہ تصورات کا تذکرہ سادہ اور سیدھے انداز میں کیا گیا ہے۔ ایک جامع اور وسیع و عریض پرائمری تجزیہ رپورٹ میں متعدد حقائق جیسے ترقیاتی عوامل، کاروبار میں اضافے کی حکمت عملی، شماریاتی نمو، عالمی سطح پر قارئین اور کلائنٹس کو مارکیٹ کو سمجھنے میں مدد کی فراہمی اور مالی فائدہ یا نقصان پر روشنی ڈالی گئی ہے۔

پچھلے چند برسوں میں مارکیٹ میں تیزی سے ترقی دیکھی گئی ہے اور آنے والے برسوں میں یہ مزید ترقی کرے گی ۔ مارکیٹ رپورٹ میں ، عالمی مارکیٹ میں کام کرنے والی اہم کمپنیوں کے مسابقتی منظر نامے پر بھی نظر ڈالی گئی ہے۔ اس حصے میں ان کمپنیوںکی پروفائل ، مصنوعات کی وضاحتیں ، صلاحیت ، پیداوار ی قیمت ، رابطے کی معلومات اور کمپنی کے مارکیٹ شیئرزکا احاطہ کیا گیا ہے۔ مسابقتی منظرنامے کے تجزیے میں مارکیٹ کو کمپنی، ا س کے ملک اور اطلاق /نوعیت کے ذریعہ تقسیم کیا گیا ہے۔

یہ رپورٹ پیشہ ورانہ ہے اور عالمی مارکیٹ پر توجہ مرکوز کرنے والی ’’کنسٹرکشن اینڈ ڈیمولیشن روبوٹس انڈسٹری‘‘ کے موجودہ حالات کے بارے میں ایک مطالعہ ہے۔ مجموعی طور پر، اس مطالعے میں تمام اہم پیرامیٹرز کا احاطہ کرنے والی دنیا بھر کی مارکیٹس کا گہرائی سے جائزہ پیش کیا گیا ہے۔ اس مطالعہ میں مصنوعات تیار کرنے والوں کی مارکیٹ حیثیت کے بارے میں اہم اعدادوشمار پیش کیے گئے ہیں، ساتھ ہی کاروبار اور صنعت میں دلچسپی رکھنے والے افراد کے لئے مفید مشورے اور سمت کا تعین بھی کیا گیا ہے۔

عمارتوں کو تعمیر اور مسمار کرنے کے حوالے سے اگر ہم روبوٹس کی اقسام دیکھیں تووہ کچھ یوں ہیں:

٭ اسٹرکچر روبوٹس

٭فنشنگ روبوٹس

٭انفرااسٹرکچر روبوٹس

٭ دیگر عام روبوٹس

تعمیرات اور مسمار کرنے والے روبوٹس کو اگر علاقائی نقطہ نظر سے دیکھا جائے تو ان کا استعمال زیادہ تر ایشیاء پیسیفک (ویتنام، چین، ملائیشیا، جاپان ، فلپائن ، کوریا ، تھائی لینڈ، انڈونیشیا اور آسٹریلیا)، یورپ (ترکی، جرمنی، روس، برطانیہ، اٹلی، فرانس وغیرہ)، شمالی امریکا (ریاستہائے متحدہ امریکا، میکسیکو اور کینیڈا)، جنوبی امریکا (برازیل وغیرہ) اور مشرق وسطیٰ اور افریقہ (جی سی سی ممالک اور مصر وغیرہ) میں ہو رہاہے۔

مسمار کرنے والے روبوٹس تعمیراتی صنعت میں عمارتوں کے لائف سائیکل کے اختتام پر انہیں منہدم کرنے کے لئے استعمال کیے جاتے ہیں۔ یہ موبائل روبوٹس پیشہ ورانہ سروس پیش کرنے والے روبوٹس کی نئی شکل ہیں اور عمارت کے سامان کو توڑنے کے لیے مختلف ٹولز جیسے کہ بریکرز (breakers)، کرشرز (crushers)، ڈرلز (drills ) یا بکٹس (buckets ) استعمال کرتے ہیں۔ مسمار کرنے والے زیادہ تر روبوٹس بغیر کسی گاڑی یا پہیوں کے مل جاتے ہیں، جنہیں عموماً دروازے اور زینے کے راستے میں آنے والی چھوٹی موٹی کھدائی کے لیے استعمال کیا جاتاہے ۔

فی الحال، مسمار کرنے والے روبوٹس، تعمیراتی روبوٹس کی کُل مارکیٹ کا 90٪ فیصدحصہ ہیں۔ تاریخی طور پر محنت مزدوری سے چلنے والی صنعت میں توقع کی جا رہی ہے کہ 2022ء تک تعمیراتی روبوٹس مارکیٹ کی مالیت مجموعی طور پر321ملین ڈالر حصہ سمیٹے گی، جس میں سالانہ ترقیاتی شرح (سی اے جی آر)2016ء سے2022ء کے درمیان8.7فیصد ہوگی۔

عمارتوں کو مسمار کرنا فطری طور پر ایک خطرناک کام ہے۔ روبوٹک آٹومیشن مزدوروں کو نقصان سے دور رکھتی ہے اور انہیں زیادہ پیداواری کاموں کو مکمل کرنے کا وقت دیتی ہے۔ مسمار کرنے والے روبوٹس ہدف کو پہلے سے زیادہ تیزی سے مکمل کرنے کے لئے دن رات کام کرسکتے ہیں۔ نئی ٹیکنالوجی ہونے کے باعث اگرچہ مسمار کرنے والے روبوٹ کی ابتدائی لاگت زیادہ ہوتی ہے،تاہم طویل مدتی سرمایہ کاری سے یہ مؤثر ثابت ہوں گے ، یعنی وقت اور مزدوری کی بچت کی وجہ سے فائدہ پہنچائیں گے۔

مسمار کرنے والے روبوٹس محنت مزدوری کرنے والی تعمیراتی صنعت میں انتہائی ضروری حفاظت، کارکردگی اور لاگت کی بچت کے حوالے سے پیش کیے جارہے ہیں۔ مضبوط نمو کی صلاحیت کے ساتھ، مسمار کرنے والے روبوٹس آٹومیشن کی لہر کو آگے بڑھاتے ہوئے تعمیرات اور مسمار کرنے کی صنعت میں انقلاب برپا کرنے کے لئے تیار ہیں۔

تازہ ترین