• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

اردوان پاکستان میں آئندہ انتخابات جیت سکتےہیں، وزیر اعظم

وزیر اعظم عمران خان کاکہنا ہے کہ ترک صدر رجب طیب اردوان پاکستان میں آئندہ انتخابات جیت سکتےہیں، آج حکومت اور اپوزیشن دونوں جانب سے انہیں خراج تحسین پیش کیا گیا ہے جو اس بات کا ثبوت بھی ہے۔

اسلام آباد میں پاک ترک بزنس فورم کی تقریب منعقد ہوئی جس میں وزیراعظم عمران خان کے ہمراہ ترک صدررجب طیب اردوان اسٹیج پر موجود تھے۔

وزیر اعظم عمران خان کا پاک ترک بزنس فورم کی تقریب سے خطاب

اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے وزیر اعظم عمران خان نے کہا کہ ترک صدرپاکستان کےتمام طبقات میں یکساں مقبول ہیں۔

انہوں نے کہا کہ پاکستان ترکی کی سیاحتی پالیسیوں سےبہت کچھ سیکھ سکتا ہےاورسیاحت، آئی ٹی، کان کنی اور زراعت سمیت مختلف شعبوں میں ترکی کو سرمایہ کاری کی دعوت دیتا ہے۔

ترک صدر رجب طیب اردوان کا پاک ترک بزنس فورم کی تقریب سے خطاب

ترک صدر اردوان نے بھی پاک ترک بزنس فورم سے اپنے خطاب میں کہا کہ وہ اپنے دوسرے گھر پاکستان میں آکربہت خوش ہیں، پاکستان کےساتھ معاشی تعلقات اور تجارت کوبڑھانا چاہتے ہیں۔

صدر رجب طیب اردوان نے کہا کہ پاکستان اور ترکی بہت سے شعبوں میں ایک دوسرے کے ساتھ تعاون کرسکتے ہیں، میں پاکستانی بھائیوں کو ترکی میں سرمایہ کاری کی دعوت دیتا ہوں۔

انہوں نے کہا کہ پاکستان سے تجارتی حجم کو 5 ارب ڈالر تک لے جانا چاہتے ہیں، ہم جانتےہیں کہ پاکستان میں آگےبڑھنے کی صلاحیت موجود ہے، دفاع کے شعبےمیں ترکی اور پاکستان کے تعلقات مضبوط ہوئے ہیں۔

ترک صدر ادروان کا کہنا تھا کہ ترکی میں جوان اور باصلاحیت افرادی قوت موجود ہے، پاکستان کے لوگ علاج معالجے کے لیے مغرب کی جانب دیکھتے ہیں،جبکہ ترکی میں مغرب سے کہیں زیادہ جدید علاج کی سہولتیں موجود ہیں۔

تازہ ترین