آپ آف لائن ہیں
جنگ ای پیپر
منگل30؍ جمادی الثانی 1441ھ 25؍فروری 2020ء
Namaz Timing
  • بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیئرمین و ایگزیکٹوایڈیٹر: میر جاوید رحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن
تازہ ترین
آج کا اخبار
کالمز

ملکہ برطانیہ کے نواسے پیٹرفلپس کی بیوی آٹم نے علیحدگی اختیار کر لی

لندن ( جنگ نیوز) ملکہ برطانیہ کے 42 سالہ نواسے پیٹرفلپس کی بیوی آٹم نے علیحدگی اختیار کر لی ۔ پیٹر فلپس نے علیحدگی کی تصدیق کر دی ہے۔ پیٹر فلپس پرنسس این کا بیٹا ہے اور ملکہ کے گرینڈ چلڈرنز میں سب سے بڑا ہے۔ پیٹر فلپس اور آٹم کی شادی 12 برس قبل ہوئی تھی ۔ ان کی 2 کم سن بیٹیاں ہیں ۔ دونوں نے اپنی بحیوں کی مشترکہ پیرنٹنگ کی خاطر گلوسٹر شائر میں ہی رہائش اختیار کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ دونوں کافی عرصے سے گلوسٹر شائر میں ہی رہ رہے تھے۔ آٹم ملکہ برطانیہ کی بہت چہیتی ہے اور اس فیصلے سے ملکہ کو دکھ ہوا ہے۔ ۔ برطانوی تجزیہ کاروں کا کہنا ہے کہ شہزادہ ہیری اور میگھان مرکل کے شاہی خاندان چھوڑنے کا اثر آٹم بھی پڑا ہے۔

یورپ سے سے مزید