• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

جینیفر ہڈسن کوبی برائنٹ کو اپنی پرفارمنس میں خراج عقیدت پیش کرینگی

لاس اینجلس(ایجنسیاں) امریکی اداکارہ و گلوکارہ جینیفر ہڈسن آنجہانی باسکٹ بال کھلاڑی کوبی برائنٹ کو این بی اے آل سٹار گیم پر فارم کر کے خراج عقیدت پیش کریں گی۔ این بی اے آل سٹار گیم کی تقریب16فروری کو شگاگو میں ہو گی، جس میں جینیفر ہڈسن اس موقع پر اپنے فن کا مظاہرہ کر کے کوبی کو خراج عقیدت پیش کریں گی، انہوں نے اس پرفارمنس کو خود کے لیے اعزاز کی بات قرار دے دیا۔یاد ہے کہ کوبی برائنٹ ہیلی کاپٹر حادثے میں اپنی13سالہ بیٹی کے ہمراہ ہلاک ہوگئے تھے۔
تازہ ترین