• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

فوربس، 2019 کے مہنگے ترین اداکار اور اداکاراؤں کی فہرست جاری

کراچی(نیوزڈیسک) فوربس نے 2019 کے مہنگے ترین اداکار اور اداکاراؤں کی فہرست جاری کردی۔اداکاروں میں ڈیوائن جانسن 8کروڑ 94 لاکھ ڈالرز، اداکاراؤں میں اسکارلیٹ جانسن 5 کروڑ60 لاکھ ڈالرز کے ساتھ سرفہرست ہیں۔

تفصیلات کے مطابق، فوربس نے 2019 کے مہنگے ترین اداکار اور اداکارائوں کی فہرست جاری کردی ہے۔ جن اداکاروں کی آمدنی سب سے زیادہ ہے ان میں ڈیوائن جانسن سرفہرست ہیں 2019 تک ان کی آمدنی 8 کروڑ 94 لاکھ ڈالرز تھی۔ ان کے بعد کرس ہیمس ورتھ 7کروڑ 64 لاکھ ڈالرز، رابرٹ ڈائونی جونیئر 6 کروڑ 60 لاکھ، اکشے کمار 6کروڑ 50 لاکھ ، جیکی چین 5 کروڑ 80 لاکھ، بریڈلی کوپر اور ایڈم سینڈلر 5 کروڑ 70 لاکھ ، کرس ایونز 4کروڑ 35 لاکھ، پاؤل روڈ 4کروڑ 10 لاکھ اور ول اسمتھ 3 کروڑ 50 لاکھ ڈالرز شامل ہیں۔

جب کہ اداکاراؤں میں سب سے زیادہ آمدنی اسکارلیٹ جانسن 5 کروڑ 60 لاکھ ڈالرز، صوفیہ ویرگارا 4 کروڑ 41 لاکھ ڈالرز، ریس وتھرسپون 3کروڑ 50 لاکھ، نکول کڈمین 3کروڑ 40 لاکھ، جینیفر اینسٹن 2 کروڑ 80 لاکھ، کیلی کئوکو 2 کروڑ 50 لاکھ، ایلزبتھ موس 2 کروڑ 40 لاکھ، مارگوٹ روبی، 2 کروڑ 35 لاکھ، چارلز تھیرون 2 کروڑ 30 لاکھ اور ایلن پومپیو 2 کروڑ 20 لاکھ ڈالرز ہے۔

تازہ ترین