کراچی(نیوزڈیسک) پاک بحریہ میں پی این ایس یرموک کی شمولیت‘ پی این ایس تبوک مئی میں شامل ہوگا۔ پی این ایس یرموک کو ہالینڈ کی کمپنی ڈیمن نے تیار کیا ہے جو کہ دو جدید اور تیز رفتار کشتیوں کو ساتھ رکھنے کی صلاحیت رکھتا ہےتفصیلات کے مطابق، پاک بحریہ میں 2300 ٹن کے بحری جہاز پی این ایس یرموک (ایف۔271) کو شامل کرلیا گیا ہے۔ اس کے بحری بیڑے میں شامل کیے جانے کی تقریب 13 فروری کو رومانیہ میں منعقد ہوئی تھی جس میں پاک بحریہ کے وائس چیف آف نیول اسٹاف وائس ایڈمرل محمد فیاض گیلانی نے بھی شرکت کی تھی۔ اس بحری جہاز کو ہالینڈ کی کمپنی ڈیمن نے تیار کیا ہے۔