• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن
,

سیہون زیادتی کیس، نامزد معطل جج امتیاز بھٹو عدالت میں پیش

سیہون زیادتی کیس، نامزد معطل جج امتیاز بھٹو عدالت میں پیش 


سیہون (این این آئی)سیہون میں خاتون سے مبینہ زیادتی کیس میں نامزد معطل جج امتیاز حسین بھٹو سیشن جج جامشورو کی عدالت میں پیش ہوئے۔ معطل جج امتیاز حسین بھٹو عدالت میں عبوری ضمانت قبل از گرفتاری میں توسیع کے لیے پہنچے جبکہ مقدمہ کے تفتیشی افسرڈی ایس پی اورنگزیب عباسی منیرعباسی بھی عدالت میں پیش ہوئے ہیں۔معطل جج امتیاز حسین بھٹو کے عدالت پیش ہونے پر عدالت نے جج امتیاز حسین بھٹو سے استفسار کیا کہ آپ نہ بیان ریکارڈ کرارہے ہو نہ ڈی این اے ٹیسٹ کروا رہے ہیں۔عدالت نے معطل جج امتیاز حسین بھٹو کو حکم دیتے ہوئے کہا کہ آپ اپنا بیان قلمبند کرائیں پھرضمانت میں توسیع کی درخواست سنیں گے۔عدالت کے حکم پرمعطل سول جج امتیاز حسین بھٹو عدالتی پراسیکیوٹر کی موجودگی میں اپنا بیان ریکارڈ کروایا ۔

تازہ ترین