• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بارسلونا، موبائل ورلڈ کانگریس 2020 کورونا وائرس کے خوف سے منسوخ

بیجنگ/بارسلونا(اے این این ) موبائل انڈسٹری کی دنیا کا سب سے بڑا میلہ موبائل ورلڈ کانگریس(ایم ڈبلیو سی 2020)کورونا وائرس کے خوف سے منسوخ کر دیا گیا۔موبائل ورلڈ کانگریس 2020 کا انعقاد 24 تا 27 فروری اسپین کے شہر بارسلونا میں ہونا تھا جس میں دنیا بھر سے اسمارٹ فون اور ٹیکنالوجی کمپنیوں کو شرکت کرنا تھی۔ایم ڈبلیو سی کی انتظامیہ نے کورونا وائرس کے خوف کے باعث تقریب منسوخ کرنے کا باقاعدہ اعلان بھی کیا۔ایونٹ کی انتظامیہ جی ایس ایم اے کے سربراہ کا کہنا تھا کہ محفوظ، صحت مند اور میزبان ملک اسپین میں منعقد ہونے والی موبائل ورلڈ کانگریس 2020 دنیا بھر میں پھیلنے والے خطرناک کورونا وائرس کے خوف کے باعث منسوخ کی جا رہی ہے۔

تازہ ترین