آپ آف لائن ہیں
جنگ ای پیپر
بدھ24؍ جمادی الثانی 1441ھ 19؍ فروری 2020ء
Namaz Timing
  • بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیئرمین و ایگزیکٹوایڈیٹر: میر جاوید رحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن
تازہ ترین
آج کا اخبار
کالمز

ارمینہ خان کا شادی کا باضابطہ اعلان

پاکستان شوبز انڈسٹری کی معروف اداکارہ ارمینہ خان نے اپنے دوست فیصل خان سے شادی کرلی ۔

فلم ’جانان‘ سے شہرت کی بلندیوں پر پہنچنے والی ارمینہ خان نے اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر ویلنٹائینز ڈے کے موقع پر اپنے قریبی دوست کو ’شوہر‘ کہا، اور ساتھ ہی شادی کی تصدیق بھی کردی۔

View this post on Instagram

My valentines, forever and forever. M.A @feslkhan

A post shared by Armeena Khan (@armeenakhanofficial) on


ایک پوسٹ میں انہوں نے فیصل خان کو اپنا ہمیشہ کا ویلنٹایئنز قرار دیا۔


ارمینہ نے اپنے شوہر کی ایک انسٹاگرام پوسٹ شیئر کرتے ہوئے بتایا کہ آفیشلی  میں نے فیسل سے شادی کرلی ہے۔

ولیمے کی تقریب کے حوالے سے اداکارہ کا کہنا تھا کہ اپنے ولیمے کی تقریب وہ بعد میں منعقد کریں گی۔

انہوں نے اپنے تمام چاہنے والوں کا شکریہ ادا کرتے ہوئے لکھا آپ سب کا شکریہ ہمیں سمجھنے اور ہماری حمایت کرنے کے لیے مجھے آپ سب سے بے حد محبت ہے۔

دوسری جانب ارمینہ کے ٹوئٹر اکاؤنٹ سے کئے گئے ٹوئٹس سے پتہ چلتا ہے کہ وہ اس وقت فیصل خان کے ہمراہ مانچسٹر میں موجود ہیں۔

اداکارہ کے مداحوں کی جانب سے نئی زندگی کے حوالے سے بےشمار دعاؤں اور نیک خواہشات کا اظہار کیا جارہا ہے۔

ارمینہ کی فلم ’جانان‘ کا ایک سین


ارمینہ خان  اور فیصل خان دونوں ایک دوسرے کو بچپن سے جانتے ہیں اور دونوں کے درمیان انتہائی خوشگوار اور اچھے تعلقات ہیں۔

منگنی کے بعد سے ہی  ارمینہ متعدد تقاریب پر منگیتر کے ساتھ سوشل میڈیا پر تصاویر شیئر کیں اور اپنی محبت کا اظہار کرتی دکھائی دی ہیں۔

انٹرٹینمنٹ سے مزید