راجن پور کے نواحی علاقہ رکھ ماڑی میں دو لڑکیوں کو غیرت کے نام پر قتل کر دیا گیا۔
بھائی نے اپنی بہن اور سالی کو فائرنگ کر کے قتل کیا اور موقع سے ملزم فرار ہوگیا پولیس نے نعشوں کو پوسٹ مارٹم کے لیےاسپتال منتقل کردیا ۔
پولیس کے مطابق ملزم اللہ رکھیا موقع سے فرار ہو گیا جبکہ دونوں لڑکیاں مومل اور شاہینہ موقع پر جاں بحق ہو گئیں ۔
پولیس نے موقع پر پہنچ کر تحقیقات کا آغاز کر دیا ۔
پولیس کے مطابق قتل غیرت کے نام پر کیے گئے ہیں تاہم تحقیقات جاری ہیں ۔ ملزم کی گرفتاری کے لیے چھاپے مارے جا رہے ہیں۔ نعشوں کو ڈسٹرکٹ ہیڈ کواٹر اسپتال منتقل کیا جا رہا ہے۔