• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ترکی ہمیشہ پاکستان کا سچا اور باوفا دوست رہا ہے، صاحبزادہ ابوالخیر محمد زبیر

حیدرآباد ( بیورو رپورٹ) جمعیت علماء پاکستان و ملی یکجہتی کونسل کے صدر ڈاکٹر صاحبزادہ ابوالخیر محمد زبیرنے کہا ہے کہ ترکی ہمیشہ پاکستان کا سچا اور باوفا دوست رہا ہے اور بین الاقوامی سطح پر جب کشمیر کے مسئلے پربہت سے اسلامی ممالک تک پاکستان کا ساتھ دینے کےلئے تیار نہیں تھے ترکی نے پاکستان کی کھلی حمایت کرکے دوستی کا حق ادا کیا ہے اور اب اپنے پاکستان کے دورہ کے دوران ترک صدر طیب اردگان نے کشمیر اور ایف اے ٹی ایف پر پاکستان کا ساتھ دینے کا اعلان اور 13 مفاہمتی یادداشتوں پر دستخط کرکے اور پاکستان سے تجارت کو 5 ارب ڈالر سے بڑھا نے کا اعلان کر کے ایک بار پھراسلامی اخوت اور محبت کا بھرپور مظاہرہ کیا ہے ۔جس کی ہمیں قدر کرنی چاہئے اور اب ضرورت اس بات کی ہے کہ اس اسلامی اخوت کو مزید پروان چڑھاکر ایک اسلامی بلاک تشکیل دیا جائے جو یہود و ہنود کے مفادات کا تحفظ کرنے کے بجائے اسلامی مالک کے مفادات کا تحفظ کرے اور کشمیر‘ فلسطین‘ روہنگیا اور بھارت جیسے ممالک کے مظلوم مسلمانوں کی دادرسی کےلئے عملی اقدامات کرے۔
تازہ ترین