• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پی ایس ایل ، پرستاروں کو اسٹارز کرکٹ دیکھنے کوملے گی،مشتا ق احمد

کراچی(اسٹاف رپورٹر)ملتان سلطانز کے کوچ مشتاق احمد کا کہنا ہے کہ خوشی کی بات ہے کہ مکمل پی ایس ایل پاکستان میں ہو رہی ہے۔کرکٹ میں بہتری آئے گی پرستاروں کو اسٹارز کرکٹ دیکھنے کا موقع ملے گا ہفتے کو لاہور میں میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ہمارے پاس تین لیگ اسپنرز ہیں ہمارے پاس ہم جیتنے کے لئے جائیں گے ۔ملتان کے روی بوپارہ نے کہا کہ پی ایس ایل کو پاکستان میں ہونا اچھی بات ہے دبئی میں انجوائے کیا یہاں کھیلنے کے لئے بہت پرجوش ہوں۔فاسٹ بولربلاول بھٹی نے کہا کہ ر ایونٹ سے پہلے ڈراپ ہونا مایوسی ہوتی ہے اب وہ ماضی کا حصہ ہے ۔محمد عرفان نے کہا کہ میرا فوکس اچھی پرفارمنس پر ہے ۔روحیل نذیر نے کہا کہ انڈر19 ورلڈکپ سے بہت کچھ سیکھا۔لیگ اسپنر عثمان قادر نے کہا کہ بنگلہ دیش کے خلاف آخری میچ میں بارش ہو گئی موقع نہ مل سکا ۔
تازہ ترین