• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ایئربس پر درآمدی ٹیکس میں اضافہ کیا جائے گا، امریکا

واشنگٹن (نیٹ نیوز )امریکی وزارت تجارت نے کہا ہے کہ ایئر بس کی درآمد پر مزید اضافی ٹیکس نافذ کرنے کا اصولی فیصلہ کر لیا گیا ہے۔ یہ نہیں بتایا گیا کہ اس کا اطلاق کب کیا جائے گا۔ گزشتہ برس اکتوبر میں ایئر بس پر امریکی وزارت تجارت نے دس فیصد کی اضافی درآمدی ڈیوٹی عائد کی تھی۔ واشنگٹن سے وزارت تجارت کا یورپی ہوائی جہاز ساز ادارے کی مصنوعات پر ٹیکس لگانے کی بات امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی جانب سے یورپ کے ساتھ انتہائی سنجیدہ تجارتی مذاکرات شروع کرنے کے بیان کے بعد سامنے آئی ہے۔

تازہ ترین