• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

لاہور، پتنگ کی ڈور سے ڈولفن اہلکار ہلاک


لاہور (خصوصی رپورٹر)کاہنہ کے علاقے میں پتنگ کی دورسےڈولفن اہلکار کی زندگی کی تان کٹ گئی ۔ وزیر اعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار نے کا اس واقعہ پر دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے ۔لاہور کی نشتر کالونی میں کانسٹیبل ڈولفن اہلکار محمدصفدر کٹی پتنگ کی ڈورگلے میں پھرنے سے جاں بحق ہو گیا، اسے نماز جنازہ کے بعد پورے سرکاری اعزاز کے ساتھ ان کے گاؤں میاں سنگھ کینٹ لاہور میں سپردخاک کردیا گیا۔واضح رہے کہ محمد صفدر ڈولفن سکواڈ صدر ڈویژن میں تعینات تھے۔ وہ رات گئے ڈیوٹی سے واپسی پر اپنے گھر گاؤں میاں سنگھ جا رہاتھا کہ برکی روڈ کینٹ کے قریب گلے میں ڈور پھرنے سے جاں بحق ہوگئے۔ وہ 2017میں ڈولفن سکواڈ میں بھرتی ہوئے اور 2ماہ بعد ان کی شادی طے تھی۔ واقعے کا مقدمہ نامعلوم ملزموں کے خلاف تھانہ نشتر کالونی میں درج کر لیا گیا ہے۔

تازہ ترین