• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

شہداء کی قربانیاں رائیگاں نہیں جائینگی، شیعہ کانفرنس

کوئٹہ(پ ر)بلوچستان شیعہ کانفرنس کے صدر دائود آغا نے 16فروری کے شہداء کو خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے کہا کہ شہداء ہمارا اثاثہ ہیں ان کی قربانیاں رائیگاں نہیں جائیں گی۔ انہوں نے کہا کہ شیعہ قوم نے یہ ثابت کیا کہ وہ ملک و قوم کی وفادار ہے ہم اپنی جان تو قربان کرسکتے ہیں لیکن ملک و قوم پر کوئی آنچ نہیں آنے دینگے۔ انہوں نے کہا کہ افسوس سے کہنا پڑتا ہے کہ شیعہ قوم کے قاتل آج بھی آزاد ہیں سات سال گزر گئے انہیں سزا تک نہ ملی انہوں نے مطالبہ کیا کہ شیعہ قوم کے قاتلوں کو گرفتار کیا جائے اور دہشت گردوں سے آہنی ہاتھ سے نمٹا جائے۔
تازہ ترین