• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

روسی فوجی کا شادی کی پیشکش کا انوکھا انداز

روسی فوجی کی محبوبہ کو انوکھے انداز میں شادی کی پیشکش


روسی فوجی کا شادی کی پیشکش کا انوکھا انداز، محبوبہ کے لیے ٹینکوں سے دل کی تصویر بنا ڈالی۔

شادی کی پیشکش کو یادگار بنانے کے لیے لوگ ہمیشہ کچھ منفرد کرنے کی کوشش کرتے ہیں تاکہ ناصرف یہ موقع ایک یادگار بن جائے بلکہ ان کا محبوب بھی فوراً راضی ہوجائے۔ 

روس کے اس لیفٹیننٹ کو ہی دیکھ لیں جو محبوبہ کو شادی کے لیے راضی کرنے کے لیے ٹینکوں کی پوری رجمنٹ ہی لے آیا۔

لیفٹیننٹ ڈینس خازنسیف نے شادی کی پیشکش کا انوکھا انداز اپناتے ہوئے ناصرف ٹینکوں سے دل کی شکل بنا کر اپنی محبوبہ کو سرپرائز دیا بلکہ پھولوں کا گلدستہ پیش کرتے ہوئے شادی کی پیشکش کر ڈالی جو ان کی دوست نے خوشی اور حیرت کے ملے جلے جذبات کے ساتھ قبول کر لی۔ 

تازہ ترین