• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

مودی کے ساتھ مل کر دہلی کیلئے کام کریں گے، اروند کیجری وال

مودی کے ساتھ مل کر دہلی کیلئے کام کریں گے، اروند کیجری وال


نئی دہلی کے نو منتخب وزیر اعلیٰ اروند کیجری وال نے دہلی کی ترقی کے لیے وزیراعظم نریندر مودی کےساتھ مل کر کام کرنے کا عزم کیا ہے۔

بھارت میں عام آدمی پارٹی کےسربراہ اروند کیجری وال نے دہلی کے وزیراعلیٰ کے عہدے کا حلف اٹھالیا، ان کی کابینہ کے وزراء نے بھی حلف اٹھالیا ہے۔

دہلی کی وزارت اعلیٰ کا حلف اٹھانے کے بعد اپنے پہلے خطاب میں اروند کیجری وال نے اس عزم کا اظہار کیا کہ دہلی کی ترقی کے لیے وزیراعظم نریندر مودی کےساتھ مل کر کام کیا جائے گا۔

انہوں نے کہا کہ مجھے وزیراعظم کی نیک خواہشات درکار ہیں، میں بی جے پی اور کانگریس کے ووٹرز کا بھی وزیراعلیٰ ہوں۔

واضح رہے کہ اروند کیجریوال نے مسلسل تیسری بار دہلی کے وزیراعلیٰ کا منصب سنبھالا ہے، ان کی جماعت نے بھارتی جنتا پارٹی (بی جے پی) کو ہرا کر نئی دہلی میں تاریخی فتح حاصل کی ہے۔

تازہ ترین