آپ آف لائن ہیں
اتوار11؍شعبان المعظم 1441ھ 5؍اپریل 2020ء
Namaz Timing
  • بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیئرمین و ایگزیکٹوایڈیٹر: میر جاوید رحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن
تازہ ترین
آج کا اخبار
کالمز

سپر لیگ فائیو کیلئے لاہور قلندرز نے ٹیم انتظامیہ کا اعلان کردیا

کراچی (اسٹاف رپورٹر) پاکستانی کرکٹ ٹیم کے منیجر اور قومی اکیڈمی کے کوچ منصور رانا کو لاہور قلندرز نے پی ایس ایل فائیو کے لئے بیٹنگ کوچ مقرر کیا ہے۔پاکستانی ٹیم کے ہیڈ کوچ مصباح الحق اسلام آباد یونائیٹڈ سے وابستہ ہیں جبکہ بولنگ کوچ وقار یونس پی ایس ایل کے کمنٹری پینل میں شامل ہیں۔ا توار کو پی ایس ایل فائیو کے لئے لاہور قلندرز نے ٹیم انتظامیہ کا اعلان کر دیا ہے۔مسلسل تیسرے سال عاقب جاوید ہیڈ کوچ ہوں گے۔ثمین رانا کومسلسل پانچویں سال لاہور قلندرز نے منیجربرقرار رکھا ہے۔ بیٹنگ کوچ منصور رانا ، بولنگ کوچ وقاص احمد اور فیلڈنگ کوچ شہزاد بٹ ہوں گے ۔انالسٹ نبیل ، ٹرینر معین اور مساجرز ڈیرک سجمین ، سائمن اور فزیو بریٹ ڈیوڈ مقرر کیا گیا ہے۔

اسپورٹس سے مزید