• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

طلباء سیاست مستقبل میں لیڈر شپ پیدا کرے گی، غنویٰ بھٹو

حیدرآباد ( بیورو رپورٹ) پاکستان پیپلز پارٹی شہید بھٹو کی چیئرپرسن غنویٰ بھٹو نے کہا ہے کہ رجعت پسندی کو مسترد کرکے ہم نے بائیں بازو کی ترقی پسند سیاست کو منتخب کیا ہے، ملک میں اچھی تبدیلی آگئی ہے اور عوام کی سوچ بھی تبدیل ہوچکی ہے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے عوامی ورکرز پارٹی کی جانب سے حیدرآباد پریس کلب میں منعقدہ ایک تقریب میں خطاب کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے مزید کہا کہ عوامی ورکر کی کانگریس پی پی شہید بھٹو کے کارکنوں کے لئے ایک تربیت ہے، اس لئے میں یہاں آئی ہوں اور یہ پارٹی اصل سیاسی کارکنان کی فیکٹری ہے، جہاں پر ان کو تربیت ملتی ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ ڈکٹیٹر ضیاءکے مظالم اور عالمی صورتحال تبدیل ہونے کے بعد بائیں بازو کی سیاست کمزور ہوئی جس کے بعد ہمارے اوپر مذہبی بیانیہ مسلط کیا گیا۔

تازہ ترین