• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

مانچسٹر: ہزاروں افراد کی ایشیائی طرز کے شو میں شرکت

مانچسٹر (تنویر کھٹانہ) ٹرافورڈ سینٹر، مانچسٹر کے قلب میں ایک ایشیائی طرز کے شو نے شائقین کو پورے دن فیشن، انٹرٹینمنٹ اور تفریح سے لطف اندوز ہونے کا موقع فراہم کیا۔ لگژری پریٹ شو میں قومی اور بین الاقوامی ڈیزائنرز، میک اپ آرٹسٹس، ڈانس ٹروپس اور شادی سے متعلقہ بزنسز دیکھے گئے۔ یہ ایک بے مثال ایونٹ تھا، جس میں مختلف کمیونٹیز کے 5000 سے زائد افراد نے شرکت کی۔ شو کی بانی مسز فریدہ نے کہا کہ ایشین سٹائل کی سال بہ سال بڑھوتری کے باعث ہماری برآمدات کا لوگوں کی جانب سے خیرمقدم کیا جا رہا ہے، جس میں سے ایک بڑی تعداد ٹاپ ایشیائی برانڈز کی منفرد مصنوعات اور سروسز ہوتی ہیں۔ انہوں نے مزید بتایا کہ پاکستانی اور انٹرنیشنل ماڈلز نے 20 سے زائد مقامی اور بین الاقوامی فیشن برانڈز کیلئے ریمپ پر واک کی۔

تازہ ترین