• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

یتیم بچوں کی تعلیم کیلئے نوجوان طلبا کی فنڈ ریزنگ تقریب

کراچی(اسٹاف رپورٹر)یتیم بچوں کو تعلیم فراہم کرنے کیلئے اسکول کے نوجوان بچوں نے ’’اپنے مستقبل کو تعلیم یافتہ بنائو‘‘ کے عنوان سے ڈیفنس میں فنڈ ریزنگ کی رنگا رنگ تقریب کا اہتمام کیا گیا۔ تقریب میں مختلف شعبہ زندگی سے تعلق رکھنے والی نامور شخصیات سمیت خواتین اور بچوں کی بڑی تعداد شریک ہوئی۔ اس تقریب میں بچوں کی تفریح کیلئے مختلف کھیلوں کا اہتمام کیا گیا تھا جبکہ مزیدار کھانوں کے اسٹالز کے ساتھ موسیقی نے تقریب میں چار چاند لگادیئے۔تقریب کی روح رواں نوجوان طالبہ علیشا فراز نے بتایا ہے کہ وہ سمجھتی ہیں کہ آج کے دور میں بچوں کیلئے تعلیم کتنی ضروری ہے، اس فنڈ ریزنگ کا مقصد یتیم بچوں کو تعلیم فراہم کرنا ہے، اس سلسلے میں انکی منا اورفینج اور الیویشن اسکول کے ساتھ اشتراک کیا ہے۔ اس تقریب سے جمع ہونے والی تمام رقم ان اداروں کو دی جائیگی تاکہ وہ یتیم بچوں کوتعلیم فراہم کا سلسلہ جاری رکھ سکیں۔
تازہ ترین