• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

تہکال ٗکارسوار افراد نے ایک شخص کو 5لاکھ سے محروم کردیا

پشاور( کرائم رپورٹر) تھانہ تہکال کی حدو د میں کار سوار افراد نے بنوں کے رہائشی کو پانچ لاکھ روپے سے محروم کردیا ۔سرتاج سکنہ بنوں حال گل حاجی پلازہ نے تھانہ تہکال پولیس کو بتایا کہ گزشتہ روز وہ یونیورسٹی رو ڈ سے سیکرٹریٹ جانے کیلئے ٹیکسی میں سوار ہوا راستے میں ڈرائیور بار بار اسے گیٹ بند کرنے کے بارے میں بتارہاتھا وہ جب ٹیکسی سے اترا تو اسے معلوم ہوا کہ گاڑی میں سوار افراد نے اسے پانچ لاکھ روپے سے محروم کردیا ہے مدعی کے مطابق مذکورہ رقم اسے عمران نے سیکرٹریٹ میں موجود امین خان کو دینے کیلئے دی تھی جو چوری ہو گئی پولیس نے دریافت کے بعد نامعلوم افراد کے خلاف مقدمہ درج کر لیا ۔
تازہ ترین