• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بڈھنی پی کے 69میں لوڈشیڈنگ‘ عوامی احتجاج کی دھمکی

پشاور( وقائع نگار)پشاورکے مضافاتی علاقے بڈھنی پی کے 69کے عوام نے ناروالوڈشیڈنگ اور ٹرپنگ کے خلاف احتجاج کی دھمکی دی ہے ‘ اہلیان علاقہ کے مطابق کہ بڈھنی ‘فیڈرمحمدزئی میں روزانہ کی بنیاد پر18گھنٹے لوڈشیڈنگ ہوتی ہے جبکہ بار بار ٹرینگ کے باعث قیمتی الیکٹرانکس اشیاء ناکارہ ہو جاتی ہیں بجلی کی سپلائی گھنٹوں بند رہتی ہے جس کے باعث علاقے کے عوام کوشدید مشکلات کا سامنا ہے جبکہ اکثراوقات شام پانچ سے رات کو بارہ بجے تک مسلسل بجلی غائب رہتی ہے‘انہوں نے پورے علاقے میں بجلی کیبل اور ڈیجیٹل میٹر نصب ہوگئے جس کے باوجود بھی لوڈشیڈنگ میں اضافہ ہورہاہے ‘ انہوں نے کہا کہ اس سلسلے میں احتجاجی مظاہرے بھی کئے گئے تاہم تاحال علاقے میں لوڈشیڈنگ اور کم وولٹیج کا سلسلہ جاری ہے اس سلسلے میں ایم این اے اور ایم پی اے کو بھی باربار شکایات کیں مگرکوئی شنوائی نہیں ہوئی لہٰذا وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا محمود خان اور واپڈا چیف سے مطالبہ ہے کہ اس مسئلے کو فوری طور پر حل کرنے کے احکامات جاری کریں ورنہ علاقے کے عوام سڑکوں پر نکلنے پرمجبور ہوجائیں گے ۔
تازہ ترین