• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

نعیم الحق کی وفات سے پارٹی مخلص ساتھی سے محروم ہوگئی، فخر اقبال

گلاسگو (طاہر انعام شیخ) پی ٹی آئی سکاٹ لینڈ کے رہنمائوں نے وزیراعظم پاکستان عمران خان کے معاون اور پارٹی کے سینئر رہنما نعیم الحق کے انتقال پر گہرے دکھ کا اظہار کیا ہے۔ تحریک انصاف ایسٹ آف سکاٹ لینڈ کے صدر چوہدری فخر اقبال اور ویسٹ آف سکاٹ لینڈ کے صدر میاں علی احمد صوفی اور دیگر رہنمائوں نے کہا کہ نعیم الحق پارٹی کا بہت بڑا سرمایہ تھے ان کی وفات سے پارٹی ایک مخلص اور دیرینہ ساتھی سے محروم ہوگئی ہے۔وہ تحریک انساف کے دس بانی ارکان میں سے تھے اور گزشتہ 23سال سے دن رات پارٹی کی خدمت میں مصروف رہے۔ نعیم الحق پارٹی میں ہمیشہ ورکرز کے حق میں آواز بلند کرتے رہے۔ تحریک انصاف سکاٹ لینڈ کے تمام عہدیداران اور ممبران نے مرحوم کے لواحقین سے اظہار تعزیت کیا ہے۔
تازہ ترین