آپ آف لائن ہیں
پیر12؍شعبان المعظم 1441ھ 6؍اپریل 2020ء
Namaz Timing
  • بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیئرمین و ایگزیکٹوایڈیٹر: میر جاوید رحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن
تازہ ترین
آج کا اخبار
کالمز

گریٹر مانچسٹر میں لڑائی کے دوران ایک شخص ہلاک

لندن ( جنگ نیوز) گریٹر مانچسٹر میں لڑائی کے دوران ایک شخص چھرا گھونپنے کے نتیجے میں ہلاک ہو گیا ۔ پولیس نے تین افراد کو گرفتار کر لیا۔ پولیس کے مطابق اس جھگڑے میں 19 سالہ نوجوان چھرے کے وار سے شدید زخمی ہو گیا جسے فوری طور پر ہسپتال لے جایا گیا جو بعد میں مہلک زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے دم توڑ گیا۔ گریٹر مانچسٹر پولیس کا کہنا ہے کہ اسے مقامی وقت چار بج کر منٹ جی ایم ٹی پر جھگڑے میں ایک نوجوان کے زخمی ہونے کی اطلاع ملی تھی ۔ پولیس نے اس ہلاکت کی تحقیقات شروع کر دی ہے۔ پولیس نے 21 سال عمر کے دو افراد اور 20 سالہ شخص کو قتل کے شبہ میں گرفتار کیا ہے۔ پولیس فورس نے اپیل کی کہ اگر کسی کے پاس اس واقعے کے حوالے سے معلومات ہیں تو وہ پولیس سے رابطہ کرے۔ ڈیٹکٹیو سپریٹنڈنٹ پولیس ڈیبی ڈولی نے کہا کہ یہ ایک تیز رفتار تحقیقات ہے ۔ ہم نے ابتدائی طور پر تین افراد کو گرفتار کیا ہے تاہم پولیس اس واقعے کے آس پاس کے حالات کو جاننے کی خواہاں ہے اور عوام سے اپیل کی جا رہی ہے کہ وہ اس معاملے میں ہماری مدد کریں۔

یورپ سے سے مزید