• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

اسرائیل فلسطین تنازع، یورپی یونین کا ٹرمپ کا امن منصوبہ تسلیم کرنے سےگریز

برسلز (جنگ نیوز) یورپی یونین کے وزراء خارجہ نے اسرائیل فلسطین تنازع کے حوالے سے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے امن منصوبے پر باقاعدہ قرارداد منظور کرنے سے انکار کردیا ہے ۔ یورپی یونین کےامور خارجہ کے سربراہ جوزف بورل کا کہنا ہے کہ اس حوالے سے کوئی بھی فیصلہ اسرائیل میں عام انتخابات کے بعد ہی کیا جائے گا ۔ قبل ازیں برسلز میں یورپی یونین کے وزرائے خارجہ کا اہم اجلاس ہوا۔اجلاس کے تیسرے سیشن میں بھارتی وزیر خارجہ جے شنکر بھی شریک ہوں گے۔یورپی یونین کے وزرائے خارجہ کے اجلاس میں بھارتی وزیر خارجہ سے متنازع شہریت بل پر وضاحت طلب کی جائے گی۔بھارت نے یورپین پارلیمنٹ (ای پی) کی قرار داد موخر کرنے پر اجلاس میں شریک ہوکر وضاحت دینے کی یقین دہانی کرائی تھی۔اجلاس میں بھارتی وزیر خارجہ سے انڈیا یورپین یونین سربراہ کانفرنس کے ایجنڈے پر بھی بات چیت کی جائے گی۔

تازہ ترین