• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن
راولپنڈی (نمائندہ جنگ) انسداد دہشت گردی کی خصوصی عدالت نمبر تین راولپنڈی کے جج عبدالرحیم نے بارود برآمد ہونے کے الزام میں گرفتار ملزم کو دس ہزار روپے جرمانہ کی سزا سنادی۔ تھانہ فتح جنگ کی پولیس نے گزشتہ سال عظمت خان کو گرفتار کر کے بارود ملنے کے الزام میں مقدمہ درج کیا تھا۔عدالت نے تھانہ سول لائن میں درج اغواء برائے تاوان کیس کے ملزمان اظہر حسین شاہ وغیرہ کے مقدمہ کی سماعت ضروری کارروائی کے بعد آج اٹھارہ فروری تک ملتوی کر دی۔
تازہ ترین