• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

چار پانچ دنوں میں پانی پہلے کی نسبت زیادہ آجائے گا‘ ارباب جہانداد

پشاور (نیوزڈیسک) چیئرمین سٹینڈنگ کمیٹی برائے ایری گیشن ایم پی اے ارباب جہانداد خان نے کہاہے کہ حالیہ بارشوں کی وجہ سے بھل صفائی تعطل کا شکار ہوئی تاہم اگلے چار پانچ دنوں میں پانی پہلے کی نسبت زیادہ آجائے گا۔مختلف وفود سے بات چیت کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ چونکہ حالیہ بارشوں سے زمین بھی نم تھی اور بھل صفائی کی خود نگرانی کی تاکہ عوام تک اس کے ثمرات پہنچ سکیں پشاور کی تمام نہروں کی مکمل صفائی ہوئی ہے زیادہ سے زیادہ تین سے چار دنوں میں کام مکمل ہو جائے گا اور عوام کا دیرینہ مسئلہ حل ہو جائے گا ٗانہوں نے کہا کہ تحریک انصاف کی حکومت عوام کی خدمت پر یقین رکھتی ہے اور لوگوں کے مسائل حل کرنے اور انہیں سہولتوں کی فراہمی میں کوئی کسر اٹھا نہیں رکھی جائے گی ۔
تازہ ترین