آپ آف لائن ہیں
اتوار11؍شعبان المعظم 1441ھ 5؍اپریل 2020ء
Namaz Timing
  • بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیئرمین و ایگزیکٹوایڈیٹر: میر جاوید رحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن
تازہ ترین
آج کا اخبار
کالمز

بونڈ سیریز کی 25 ویں فلم ’نو ٹائم ٹو ڈائی‘ کی نئی جھلکیاں جاری

بونڈ سیریز کی 25 ویں فلم ’نو ٹائم ٹو ڈائی‘ کی نئی جھلکیاں جاری 


لاس اینجلس (مانیٹرنگ ڈیسک)بانڈ سیریز کے دیوانے ہوجائیں تیار کیونکہ جیز بانڈ پھر سے ایکشن میں نظر آئیں گے۔ جیمز بونڈ سیریز کی 25 ویں فلم’نو ٹائم ٹو ڈائی‘کی نئی جھلکیاں جاری کردی گئی ہیں۔یونیورسل پکچرز کے بینر تلے بونڈ سیریز کی یہ 25 ویں فلم ہے جس میں ڈینیئل کریگ پانچویں بار سیریز میں بونڈ کا کردار نبھا رہے ہیں اور توقع کی جارہی ہے کہ اس کردار میں وہ آخری بار نظر آئیں گے۔ڈینیئل کریگ نے 2006 میں کسینو رویال سے اپنے بونڈ کیریئر کا آغاز کیا تھا، جس کے بعد ان کی دیگر 3 فلمیں کوانٹم آف سولیس 2008، اسکائی فال 2012 اور اسپیکٹرے 2015 میں ریلیز ہوئی تھیں۔جیمز بونڈ سیریز کی نئی فلم ’نو ٹائم ٹو ڈائی‘8اپریل 2020میں ریلیز کی جائیگی۔

دل لگی سے مزید