• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کلہاڑی سے لیس شخص کی ایک گھر میں چوری کی کوشش

لندن (جنگ نیوز) کائونٹی ڈائون میں کلہاڑی سے لیس ایک شخص ایک گھر میں چوری کی نیت سے داخل ہوا جس کو دیکھ کر خاتون دہشت زدہ ہو گئی ۔ یہ واقعہ گزشتہ روز مقامی وقت کے مطابق 05.15 جی ای ٹی پر کیسل ویلن میں مل ہل میں ایک گھر میں پیش آیا ۔ گھر میں شور کی وجہ سے عورت کی آنکھ کھل گئی اس نے کمرے جا کر دیکھا تو وہاں نقاب پوش شخص موجود تھا جس کے پاس کلہاڑی تھی ۔ خاتون اسے دیکھ کر دہشت زدہ ہو گئی تاہم وہ مختصر زبانی تکرار کے بعد فرار ہو گیا لیکن وہ پرس ساتھ لےگیا۔پولیس نے بتایا کہ خاتون کو کوئی جسمانی گزند نہیں پہنچی تاہم وہ شدید خوفزدہ تھی ۔ ڈیٹیکٹو سارجنٹ جیمز جانسٹن نے کہا کہ ہم اس واقعے کے حقائق جاننے کی کوشش کر رہے ہیں ۔ تفتیش کی ایک لائن یہ ہے کہ کہیں مشتبہ شخص نے غلط پتے کو نشانہ نہیں بنایا ۔ 
تازہ ترین