• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پی ایس او، مالی سال 2020 کی پہلی ششماہی، بعد از ٹیکس منافع 6.4 ارب رہا

اسلام آباد(نمائندہ جنگ)پی ایس او کی جانب سے مالی سال 2020 کی پہلی ششماہی کے مستحکم مالی نتائج کا اعلان کر دیا گیا بعد از ٹیکس منافع 6.4 ارب رہا۔ ملک کی سب سے بڑی آئل مارکیٹنگ کمپنی، پاکستان اسٹیٹ آئل کے بورڈ آف مینجمنٹ کا اجلاس پی ایس او ہاؤس میں منعقد ہوا جس میں مالی سال20 -19 20 کی پہلی ششماہی کے دوران کمپنی کی کارکردگی کا جائزہ لیا گیا۔ متعدد چیلنجز اور انڈسٹری کو درپیش مسائل کے باوجود پی ایس او نے مارکیٹ شئیر اوروالیوم میں اضافہ پر توجہ مرکوز رکھتے ہوئے انڈسٹری میں اپنی برتری کو برقرار رکھا۔

تازہ ترین