• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

تحریک انصاف کا دھرنا، قومی ٹریبونل تحقیقات کرے، حکومت گرتے دیکھ رہا ہوں، جاوید ہاشمی

ملتان (نمائندہ جنگ) سینئر سیاستدان مخدوم جاوید ہاشمی نے کہا ہے کہ مولانا فضل الرحمن پر آرٹیکل 6 لگ سکتا ہے تو دھرنے کے حوالے سے عمران خان اور ان کی پشت پناہی کرنے والوں پر بھی لگایا جائے،مافیاز وزیراعظم کے انویسٹرز ہیں،مریم کو لندن جانے سے روکنا زیادتی ہےعدالت نے مشرف کے حوالے سے تاریخی فیصلہ دے کر آئین کے آرٹیکل 6 کی وضاحت کردی ہے،اپوزیشن چاہے کچھ بھی نہ کرے تو بھی عمران خان کی حکومت گرتے ہوئے دیکھ رہا ہوں ۔ اپنی رہائش گاہ پر پریس کانفرنس کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ تاریخ کا سب سے بڑا جدید کرپشن سکینڈل یہ ہے کہ گندم اور چینی کے گودام بھرے پڑے ہیں۔

تازہ ترین