• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ماں کی دیکھ بھال نہیں کرسکتے ؟ جائیداد واپس کرو

کراچی(جنگ نیوز)تامل ناڈوکی ایک ضلعی انتظامیہ نے ایک معمر خاتون کی درخواست پر فیصلہ کرتے ہوئے کہاہےکہ اگرماں کی دیکھ بھال نہیں کرسکتے تو ان سے حاصل کی گئی جائیداد واپس کرو۔ بھارتی میڈیا کےمطابق بھارتی ریاست تامل ناڈو کی ایک ضلعی انتظامیہ نے ایک انوکھے کیس کا فیصلہ کرتے ہوئےکہاکہ اگر آپ اپنے بوڑھے والدین کی دیکھ بھال نہیں کرسکتے تو آپ کوانکی جائیداد پر کوئی حق نہیں، ضلعی انتظامیہ کے اس فیصلے کے بعد ایک معمر خاتون کو اپنی1.5کروڑ بھارتی روپےکی وہ جائیداد جو اس کے بیٹے نےاپنے نام منتقل کروالی تھی واپس کرنے میں مدد ملے گی۔
تازہ ترین