• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

مزدوروں کامقتول ساتھی کی لاش پریس کلب کے سامنے رکھ کراحتجاج

لاہور(کر ائم رپو رٹرسے) شاہدرہ موڑ کے قریب واقعہ بیگم کوٹ میں فائرنگ سے قتل ہونیوالے نوجوان کے ساتھیمقتول کی نعش کے ساتھ لاہور پریس کلب پہنچ گئے۔ جہاں انہوںنے نعش سڑک پر رکھ کر فیکٹری مالک کی عدم گرفتاری کے خلاف شدید احتجاج کیا۔ ورثاء نے پولیس کے خلاف شدید نعرے بازی کرتے ہوئے ملزمان کی فوری گرفتاری کا مطالبہ کیا۔ مظاہرین نے الزام عائد کیا کہ معمولی تنازعہ پر مقامی فیکٹری کے مالک نے فائرنگ کردی۔ جس سے ایک شخص ہلاک اور تین شدید زخمی ہوگئے تھے۔ مظاہرے سے سڑکوں پر ٹریفک جام ہوگئی۔ تاہم بعدازاں پولیس حکام کی یقین دہانی پر مظاہرین منتشر ہوگئے۔
تازہ ترین