• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پنجاب اسمبلی اجلاس کے انتظامات کو حتمی شکل دے دی گئی

لاہور (نمائندہ خصوصی) پنجاب اسمبلی کے 21مئی کو ہونے والے اجلاس کے انتظامات کو حتمی شکل دے دی گئی ہے سپیکر کی ہدایت پر سیکرٹری اسمبلی محمد خان بھٹی نے اجلاس کے فول پروف سکیورٹی انتظامات کرنے کے لئے سکیورٹی اداروں اور اسمبلی کے سکیورٹی سٹاف کا اجلاس طلب کرلیا ہے۔ جبکہ وزیر قانون راجہ بشارت نے اجلاس کے ایجنڈے کے حوالے سے سپیکر سے مشاورت کی ہے۔ یہ اجلاس اپوزیشن کی ریکوزیشن پر طلب کیا گیا ہے جس میں آئے چینی کےبحران ، بے روزگاری، اشیا خورو نوش کی قلت اور امن و امان کی بگڑتی ہوئی صورت حال کو ایوان میں زیر بحث لانے کا ایجنڈا پیش کیا گیا ۔ اجلاس میں صوبائی کابینہ کی جانب سے اورنج ٹرین میں کرایہ کی شرح مقرر کرنے کی منظوری دی جائے گی۔
تازہ ترین