• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

میٹرک،انٹر میڈیٹ کی جعلی کتابیں تیار کرنے کا ملزم جیل بھیج دیا گیا

ملتان(سٹاف رپورٹر)جوڈیشل مجسٹریٹ ملتان نے رجسٹرڈ کمپنی کا نام استعمال کرکے کتابیں تیار کرنے اور قومی خزانے کو نقصان پہنچانے کے مقدمہ میں ملوث ملزم کا جوڈیشل ریمانڈ منظور کرتے ہوئے جیل بھجوانے کا حکم دیا ہے،فاضل عدالت میں ایف آئی اے کے مطابق ملزم طاہر اسلم کے خلاف نجی کمپنی کے جونیئر مینیجر فاروق انور نے درخواست دی کہ وہ اندرون اور بیرون ملک کی کمپنیوں کے ساتھ معاہدے کے تحت پبلشنگ کا کام کرتا ہے جو مکمل طور پر قانونی ہے لیکن ملزم ان کمپنیوں کا نام استعمال کرکے میٹرک اور انٹرمیڈیٹ کی جعلی کتابیں تیار کر رہا ہے ۔
تازہ ترین