• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

میپکو،سسٹم کی توسیع اور بہتر سہولیات کیلئے مختلف منصوبوں کی منظوری

ملتان (سٹاف رپورٹر) ملتان الیکٹرک پاور کمپنی (میپکو) بورڈ آف ڈائریکٹرز نے سسٹم کی توسیع اور صارفین کو بہتر سہولیات کے لئے مختلف منصوبوں کی منظوری دیدی۔ میپکو بورڈ آف ڈائریکٹرز کا 154واں اجلاس چیئرمین اخلاق احمد سید کی زیرصدارت میپکو ہیڈ کوارٹر میں منعقد ہوا جس میں چیف ایگزیکٹو آفیسر میپکو انجینئر طاہر محمود نے سسٹم کی توسیع کے لئے مٹیریل کی خریداری کے کیسز پیش کئے جنکی بورڈ نے منظوری دی ۔بورڈ نے 100کے وی اے کے 300 اور 200کے وی اے کے 200 ڈسٹری بیوشن ٹرانسفارمرز، 3 لاکھ سنگل فیز میٹرز، 800 میٹرک ٹن جی ایس وائر اور دیگر سامان کی منظوری دی گئی۔
تازہ ترین