• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ممنوعہ اشیاجلانے والی بھٹیوں کو مسمار کرنے کا حکم

ملتان(سٹاف رپورٹر)ڈپٹی کمشنرملتان عامر خٹک نے شہر میں قائم ممنوعہ اشیاءجلانے والی بھٹیوں کو مسمار کرنے کا حکم دیتے ہوئےکہا ہے کہ انسانی صحت پر کوئی سمجھوتہ نہیں کیا جائے گا،قانون کی حکمرانی کے ذریعے شہریوں کی زندگی کو محفوظ بنایا جائے گا،ملتان کو صاف ستھرا، پر فضا اور خوبصورت بنانے کے لیے تمام ممکنہ اقدامات اٹھائے جائیں گے ۔انہوں نے کہا کہ بیٹریوں، آئل فلٹرز اور ٹائرز سے سکہ اور دھاتیں حاصل کرنے کے لیے قائم بھٹیاں فضا میں زہریلا دھواں چھوڑتی ہیں، حکومت نے سموگ کا باعث بننے والی ان بھٹیوں کو سرے سے مسمار کرنے کا حکم دیا ہے۔
تازہ ترین