• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

اشرف غنی پھر صدر، عبداللّٰہ عبداللّٰہ اپنی حکومت کیلئے بضد

افغان الیکشن کمیشن نے افغانستان میں 5 ماہ پہلے ہونے والے صدارتی انتخاب کے حتمی سرکاری نتائج کا اعلان کر دیا۔

افغان الیکشن کمیشن نے صدارتی انتخابات میں صدر اشرف غنی کو کامیاب قرار دیا ہے۔

اشرف غنی کے بڑے حریف اور افغانستان کے چیف ایگزیکٹو عبد اللّٰہ عبد اللّٰہ نے نتائج تسلیم کرنے سے انکار کر دیا ہے اور اتحادی حکومت بنانے کا اعلان کیا ہے۔

عبد اللّٰہ عبد اللّٰہ کا اس حوالے سے یہ کہنا ہے کہ یہ انتخابی نتائج افغان قوم سے غداری ہیں۔

یہ بھی پڑھیئے: اشرف غنی دوسری بار افغان صدر بن گئے

افغان الیکشن کمیشن کے مطابق 28 ستمبر کو ہونے والے صدارتی انتخابات میں اشرف غنی نے 50 اعشاریہ 64 فیصد ووٹ حاصل کیے جبکہ عبد اللّٰہ عبد اللّٰہ نے 39 اعشاریہ 52 فیصد ووٹ حاصل کیے تھے۔

عبد اللّٰہ عبد اللّٰہ نے الیکشن کے نتائج مسترد کرنے کے بعد اپنی متوازن حکومت بنانے کا اعلان کر دیا ہے، انتخابی نتائج کا اعلان 5 مہینے کی تاخیر سے کیا گیا ہے۔

تازہ ترین